APHC-AJK

بھارتی حکومت ظلم و جبر سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتی

pasbanراولاکوٹ:
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں ایک سیمینار کے مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔
پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ میں منعقدہ سیمینار کے مقررین میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد شبیر ، پروفیسر رخسانہ فردوس، پروفیسر شکیل صادق ، لیاقت علی رانا، محمد فیاض خان اور عثمان شفیع اور دیگر نے شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ظلم و جبر اور جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ اقوامِ متحدہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے اور مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکا قتل عام ، گرفتاریاں ، خواتین آبروریزی اورانہیں دیگر مظالم کا نشانہ بناناروز کا معمول بن گیا ہے ۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی ظالمانہ اقدامات کیخلاف بھرپور آواز بلند کرے ۔ مقررین نے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو امت کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ سیمینار کے بعد پونچھ میڈیکل کالج کے پروفیسرز، طلبہ اور فیکلٹی کے ارکان نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کے حق میں ایک ریلی نکالی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button