کل جماعتی حریت کانفرنس کا محمد حنیف کالس کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر نے ”جموں کشمیر پیر پنجال پیس فاونڈیشن“ کے چیئرمین محمد حنیف کالس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تھی۔محمد حنیف کالس مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے گونتھل میں انتقال کر گئے تھے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کا نفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ محمد حنیف کالس تحریک آزادی کے ایک انتہائی مخلص رہنما تھے جنہوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور آخر وقت تک ثابت قدم رہے۔ اجلاس میںتحریک آزاد ی میں خدمات پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تعزیتی اجلاس میں محمد فاروق رحمانی، چوہدری شاہین اقبال، محمد حسین خطیب، شیخ محمد یعقوب، پرویز احمد ایڈووکیٹ، امتیاز وانی، جاوید اقبال، حاجی سلطان بٹ، انجینئر مشتاق محمود، راجہ خادم حسین، گلشن احمد، زاہد اشرف، سید مشتاق، منظور احمد، شیخ رشید، عبدالمجید، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید لون، محمود قریشی، مشتاق احمد میر، ملک اسلم، قاضی عمران، عبدالغنی لون، زاہد فضل، امتیاز بٹ اور عطا اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔