مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: میر وعظ عمر فاروق کو مسلسل 11ویں ہفتے نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیاگیا

mirwaiz under detentionسرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل گیارھویں ہفتے گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل 11ویں ہفتے نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے کی اجازت نہ دینے کے حکام کے فیصلے پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ میر واعظ کو نظر بند رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی ۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ وادی سے سینکڑوں لوگ میر واعظ کا خطبہ سننے کے لیے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں آتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پاکر شدید مایوس ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button