مقبوضہ جموں و کشمیر
شہریت ترمیمی قانون سے مسلمان خاص طور پر نشانہ بن رہے ہیں، ششی تھرور
نئی دہلی 5 دسمبر(کے ایم ایس )بھارتی پارلیمنٹ میں انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون بنیادی طور پر ملک مخالف ہے جس سے ایک خاص اقلیت( مسلمان )نشانہ بن رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ششی تھرور نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایسا قانون جس سے کوئی بھی برادری نشانہ بن رہی ہو وہ بنیادی طور پر ملک مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملک کو غیرضروری طور پر تقسیم کرے گا ۔ ششی تھرور نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک کی سماجی ہم آہنگی کو خطرے میںنہ ڈالیں۔
دریں اثنا ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹDola Sen نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو زرعی قوانین کی طرح شہریت ترمیمی قانون کو بھی منسوخ کرنا ہوگا۔