مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی: مسلمان خاتون کو تھانے میں وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا

نئی دلی 17ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے علاقے دیال پور کی رہائشی 37 سالہ حمیدہ نے کہا ہے کہ اسے دیال پور تھانے کے ایس ایچ او گریش جین نے دوران حراست بے رحمی سے مارا پیٹ کا نشانہ بنایا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حمیدہ اور اس کے شوہر ممتاز جو معذور ہیں شمال مشرقی دہلی کے نہرو وہار کاروال نگر میں ایک گھر کے مالک ہیں۔حمیدہ کو 30 اگست کو اپنے پڑوسی اور کرایہ دار کے ساتھ معمولی جھگڑے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ تھانے میں ایک کانسٹیبل نے مجھے ایک چھوٹے سے تاریک کمرے میں بند کردیا ، میرے ہاتھ باندھے اور بعد ازاں ایس ایچ او نے مجھے وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا اور گالیاں دیں ۔ حمیدہ نے کہا کہ ایس ایچ او اسے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ وحشیانہ سلوک کے بارے میں خاموش رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button