APHC-AJK

فلسطینی وفد کی کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کی قیادت سے ملاقات

WhatsApp Image 2023-12-23 at 5.12.06 PMاسلام آباد: تحریک مزاحمت فلسطین کے ایک وفد سے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں حریت رہنمائوں سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت وفد میں غلام محمد صفی، محمد رفیق ڈار، شیخ عبدالمتین، الطاف احمد بٹ اور امتیاز وانی شامل تھے جبکہ فلسطینی وفد ڈاکٹر اشرف عواد،ندال صالح اوراسرف عباد پر مشتمل تھا۔ محمود احمد ساغر نے اس موقع پرکہاکہ بھارت کشمیری عوام کو اسرائیلی طرز پر صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ ان حالات میں بھی فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے شہادتیں پیش کررہے ہیں۔حریت رہنمائوں نے تحریک آزاد جموں و کشمیر کو کچلنے کے لئے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڈ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے اسرائیل اوراس کے آقائوں کے ناقابل تسخیرہونے کے بھرم کو خاک میں ملانے پر کشمیری عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کو مبارک پیش کی ۔فلسطینی وفد نے مسئلہ فلسطین اور موجودہ صورت حال پر مدلل گفتگو کی۔وفد نے کہاکہ ایک فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو فلسطینی عوام اور نوجوانوں کی آرزوہے۔وفد کے سربراہ نے حریت کانفرنس کو اپنی آئندہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوںفریقین نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ فلسطینیوں اور کشمیریوں پرجاری مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں اور ان دونوں دہشت گرد ریاستوں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے ۔ حریت رہنمائوں نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button