APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج عقیدت

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پر آج ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں اسلام آباد میں حریت دفتر میں منعقدہ دعائیہ مجلس میں عظیم فلسفی، مفکر اور شاعر علامہ اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ علامہ مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی بانی تھے۔ مجلس کے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کو کشمیریوں کی غلامی اور مظلومیت کا شدید احساس تھا اور وہ ان کیلئے انتہائی ہمدردی کے جذبات رکھتے تھے اور چاہتے تھے کہ وہ غلامی سے آزاد ہوں، ترقی کریں اور دنیا میں سربلند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کی شاعر ی ،فلسفہ اور افکار نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو ایک نیاشعور و ولولہ دیا۔ انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال نے ہی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ علامہ مرحوم کا یوم ولات ہمیں انکے اس خواب کی یاد دلاتا ہے جس کی تکمیل کے لیے برصغیر کے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانیں قربان کیں ۔مجلس کے اختتام پر علامہ مرحوم کے درجات کی بلندی ، پاکستان کے استحکام و ترقی اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button