APHC-AJK

حریت کانفرنس کے عہدہ داروں کے انتخاب کیلئے ہردوسال بعد انتخابات کاانعقاد معمول کی مشق ہے: محمود ساغر

mehmood sagharاسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ ایک معمول رہا ہے کہ حریت کانفرنس کے منشور کے مطابق ہر دو سال بعد کنوینر، سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں کے لئے انتخابات باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کئی برس سے عہدہ داروں کو جمہوری طریقے سے منتخب کرنے کی یہ روایت جاری ہے اور اس میں کچھ نیا یا غیر معمولی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رواںسال کے انتخابات سے قبل، انہیں بھی کنوینر کے طور پر دیگر عہدہ داروں کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا۔دو سال کی مدت پوری کرنے کے بعد، انہوں نے خود نئے کنوینر کے انتخاب کے لئے انتخابات کا اعلان کیا۔ محمود ساغر نے کہاکہ بعض ساتھیوں نے انہیں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے پر اصرار کیا تھالیکن انہوں نے انکار کر دیا۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت انتخابی عمل حریت کانفرنس کے آئین کے مطابق منعقد کیا گیا۔انہوں نے افسوس ظاہر کہاکہ بعض لوگ اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو حقائق سے آگاہ کریں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی غلط معلومات کاشکار نہ ہو ں۔محمود ساغر نے مزیدکہاکہ حریت کانفرنس کی داخلی جمہوریت ایک مضبوط اور شفاف نظام پر مبنی ہے جو کہ ہر دو سال بعد نئے عہدہ داروں کے انتخاب کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس عمل سے نہ صرف تنظیم کی جمہوری قدروں کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ اراکین اور حامیوں کے درمیان اعتماد اور شفافیت کو بھی فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات ہمیشہ حریت کے آئین اور منشور کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی طریقے کی گنجائش نہیں ہے۔انہوںنے حریت کانفرنس کے تمام اراکین اور حامیوں کو یقین دلایا کہ تنظیم کا مقصدصرف مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے ۔ محمودساغر نے کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کرکے تنظیم کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں اس پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے انتخابات کی روایت کو برقرار رکھنا تنظیم کی مضبوطی اور جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے حریت کے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کریں اور تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button