مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت

4-33

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی، خواجہ فردوس ، سید بشیر اندرابی اور جنید الاسلام نے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغاسید حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے افرادکے اہلخانہ سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکیا۔ حریت رہنمائوں خواجہ فردوس ، سید بشیر اندرابی اور جنید الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے بے گناہ شہریوں کا جعلی مقابلوں میں اور دوران حراست قتل ایک معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیر نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ یاد رہے بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد نامی بے گناہ شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشد د کر کے شہید کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button