مقبوضہ جموں و کشمیر

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری نظر بندوں کی حالت زارکا نوٹس لیں،کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 30 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر نظر بند کئی امراض کا شکار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت سیاسی نظر بندوں کے حوالے سے عالمی قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، نظر بندوں کو عدالتوں کی طرف سے ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی سے نظر بندوں کو دور دراز کی بھارتی جیلوںمیں منتقل کیا جا رہا ہے حالانکہ بھارتی سپریم کورٹ نے نظر بندوںکو قریبی جیلوں میں رکھنے کی واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔ ترجمان نے کہ اس وقت حریت رہنماﺅں، کارکنوں ،حقوق کے کارکنوں ، طلباء، صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔ انہوںنے نظر بندوں کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوںکی بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیںجائیں گی اور وہ ایک روز بھارتی غلامی سے ضرور چھٹکارہ حاصل کر لیںگے۔ترجمان نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے مصائب اور کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم مقبوضہ علاقے میں بھیجے اور مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھارت پر ڈالے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے بھی اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button