آزاد کشمیر

لبریشن فرنٹ کا محمد یاسین ملک کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پر اظہار تشویش

yasin malik - in group

اسلام آباد :
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے تنظیم کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارت کی طرف سے بدترین انتقام کا نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لبریشن فرنٹ کی مشاورتی کونسل کا ایک اہم آن لائن اجلاس کونسل کے سربراہ محمد رفیق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاءنے محمد یاسین ملک کے خلاف انسانیت سوز و بھارتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی انتہاءپسند بھارتی حکومت محمد یاسین ملک کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ اجلاس میں محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں یکطرفہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے عمر قید کے بعد اب پھانسی کی سزا دلوانے کی بھارتی حکومتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ یاسین ملک کی جان بچانے اور ان سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔
اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب محمد یاسین ملک کی صحت روز بہ روز بگڑ رہی ہے۔ اجلاس میں بھارتی جبر وستم کا پامردی سے مقابلہ کرنے پر محمد یاسین ملک کو سلام پیش کیا گیا۔ اجلاس میں محمد رفیق ڈار کونسل کے ارکان مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل اور ممبر سپریم کونسل خواجہ پرویز اقبال کے علاوہ سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان، صدر آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون ساجد صدیقی، صدر برطانیہ زون لیاقت لون، صدر نارتھ امریکہ محمد حلیم خان، صدر یورپ زون ملک مشتاق پاشا، سربراہ سیاسی شعبہ برطانیہ زون سردار محمد نسیم اقبال خان ایڈووکیٹ، سربراہ سیاسی شعبہ یورپ زون ڈاکٹر اشتیاق خالق اور جنرل سیکریٹری یورپ زون سردار ظہیر ذاہد شریک تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button