آزاد کشمیر

کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف تاریخ ساز مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، عزیر غزالی

IMG-20240418-WA0023مظفر آباد: پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیرکے عوام اپنی مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف تاریخ ساز مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیرغزالی نے مظفر آباد میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برہان وانی شہید تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ اور کشمیری نوجوانوں کے رول ماڈل تھے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور مقامی اخبارات ، رسائل و جرائد قابض انتظامیہ کی سخت ترین غیر قانونی سینسر شپ کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے کارکنوں ، صحافیوں اور شہریوں کے آزادی اظہارِ رائے پر قدغن عائد ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔عزیر غزالی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کے جرم میں آصف سلطان سمیت کئی کشمیری صحافیوں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ ابتر حالات میں آزادجموںو کشمیر اور پاکستان کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر کی سنگین صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے لائیں ۔عزیر احمد غزالی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔انہو ں نے واضح کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰامن کا قیام ممکن نہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button