پاکستان

پاک فوج کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

army chief with commandersراولپنڈی: پاک فوج کے اعلیٰ افسروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے تشویش کا اظہار آج راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں منعقدہ دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔
کانفرنس کے شرکاءنے بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کے اغوا، تشدد اور قتل کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو ان بہادر کشمیریوں کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے جو اپنے جائز حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
کانفرنس کے دوران کہا گیاکہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
فوج کی اعلیٰ قیادت نے یہ عزم کیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی مدد کرنے والوں سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔
فوجی کمانڈروں نے بلاواسطہ اور بلواستہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button