پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری کو پیرس میں ریلی نکالی جائیگی

پیرس18جنوری(کے ایم ایس)
یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر 5فروری کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک ریلی نکالی جائیگی ۔
کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے اعادے کے لیے 5فروری کو منائے جانیوالی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیرس ریلی نکالی جائیگی ۔ ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار ظہور اقبال کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیرس میں5فروری کو کاردی لیس سے پیلس ریپبلک تک ایک شاندار اور بھرپور ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ریلی میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ علی اصغر، تحریک انصاف کے عابد ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے علاوہ دیگر سرکردہ رہنمائوں کے علاوہ کشمیری کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button