آزاد کشمیر

صدر ، وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر اور دیگر کا پروفیسر شال کی وفات پر اظہار تعزیت

Captureمظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق، سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر، مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے پروفیسر نذیر احمد شال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحو م کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال کشمیر کاز کی ایک توانا آواز تھے ۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کو کشمیر کاز کے لیے بے خدمات اور مثال قربانیوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔یاد رہے کہ پروفیسر نذیر احمد شال مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button