آزاد کشمیر

یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد کشمیر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں

IMG-20240105-WA0000 IMG-20240105-WA0018 IMG-20240105-WA0032

مظفر آباد :یوم حق خودارادیت کے موقع آج مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان تقریبات کا مقصد اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا تھا۔ 1949میں آج کے دن اقوام متحدہ نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں عالمی ادارے کے زیر اہتمام رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے کشمیریوں کے حق کی حمایت کی گئی تھی۔ حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے مظفرآباد میں برہان وانی شہید چوک پر ایک احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں کے نعرے درج تھے۔
آزاد جموں و کشمیر میں نیلم اور جہلم کی وادیوں، میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،جن کے شرکا نے اقوام متحدہ پر جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکا نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گو انڈیا گو بیک، ہم جموں و کشمیر میں استصواب رائے چاہتے ہیں اور ہم بھارت سے آزادی چاہتے ہیں جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے بھارتی قبضے سے جموںوکشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button