مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے بڈگام سے 7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

arrestسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جمعرات کو ضلع بڈگام کے علاقے بیرواہ میں کم سے کم 7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور ایک عمارت کو مسمار کر دیاہے۔
پولیس نے گرفتار کئے گئے کشمیریوں کو مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسمار کی گئی عمارت کو یہ نوجوان بھارت مخالف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق کشمیریوں کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ بیرواہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پوسٹر زچسپاں کررہے تھے ۔گرفتار کئے گئے کشمیریوں میں رومان رسول شیخ، عرفان نذیر شیخ، رضوان نذیر شیخ، ساحل جاوید شیخ، جہانگیر بشیر میر، طارق اشرف شیخ، اور شاکر لطیف پٹھان شامل ہیں جو بیرواہ کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button