مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں بے روز گاری کی شرح میں مزید اضافہ

نئی دلی 07 جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں بے روز گار ی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ماہ جون میں اسکی شرح 7.8فیصد پر پہنچ گئی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مئی میں اسکی شرح 7.2فیصد تھی۔ سنٹر فار نائیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ جون میں 1.3کروڑ سے زائد بھارتی بے روز گار ہو گئے ہیں۔ اس طرح بے روز گاروں کی مجموعی تعداد 40.4کروڑ پہنچ گئی ہے۔ مئی میں یہ تعداد 39کروڑ تھی ۔ کورونا لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد روز گار کی شرح میں یہ اب تک کی بڑی گراوٹ ہے۔ سی ایم آئی ای کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیش ویاس نے ” بزئس اسٹینڈرڈ“ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ یو ں تو جون میں 30لاکھ لوگوں کی ملازمتیں گئی ہیں باقی لوگ غیر روایتی سیکٹر سے باہر ہوئے ہیںیعنی وہاڑی یا زرعی مزدوروں کو کام نہیں ملا ہے ۔ اس کی وجہ سے مجموعی لیبر فورس (مزدوروں)میں ایک کروڑ سے زائد کی کمی درج ہوئی ہے۔ بے روز گاری کی شرح میں جون میں آنے والی یہ تبدیلی زیاد ہ تر دیہی حلقوں میں ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق دیہات میں بے روز گاری کی شرح 8.3فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ مئی میں یہ شرح 6.62فیصد تھی ۔ یاد رہے کہ عالمی بنک کے 2021کے پیش کردہ اعداد و شمار سے سامنے آیا تھا کہ کہ بھارت میں کام کرنے والی عمر کی صرف 43فیصد آبادی کے پاس ہی روزگار یا ملازمت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button