آزاد کشمیر

اسلام آباد میں کشمیر فیسٹول اور کشمیر کانفرنس کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-05-28 at 9.49.28 AM (1) WhatsApp Image 2024-05-28 at 9.49.28 AMاسلام آباد: کشمیرکی موجودہ صورتحال اور شر پسندوں کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے کشمیری طلباء کی تنظیم” جموں و کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن” نے کشمیر میڈیا سروس کے اشتراک سے شاہ عبد الطیف بھٹائی آڈیٹوریم میں کشمیر فیسٹول اور کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تقریب کے شرکا ء نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ا ازاد جموں و کشمیر میں پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ جذباتی وابستگی اورکشمیریوںکی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گا۔فیسٹول میں کشمیری موسیقی کے ساتھ ساتھ ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں کشمیری شعرا ء نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے آپ کو اندرونی طور پر منظم نہ کیا تو دوسروں پر الزام دھرنے یا سازشیوں کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دشمن نے یہ وقت اس لئے منتخب کیا کیونکہ یہ سیاحت کا سیزن ہے اوردشمن اپنی سازش سے نہ صرف سیاحت کونقصان پہنچانا چاہتا ہے بلکہ سیاحت کی مد میں آنے والا زرِمبادلہ بھی روکنا چاہتاہے۔ پروگرام میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون، محاذ اسلامی کے سربراہ سید منظور شاہ،کشمیر یوتھ فورم کے چیئرمین سید مجاہد گیلانی،کشمیرکمپین گلوبل کے سربراہ ظفر قریشی،ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر،اسلام آباد کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سردار یاسر الیاس کے علاوہ متعدد شعرائ، اور فنکار وں نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button