فرخ آباد17دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے فرخ آباد سے انسانیت کو شرمسار کرنے والی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بی جے پی کے ایک مقامی رہنما نے موبائل چوری کے شبے میں پانچ غریب نوجوانوں کو 12گھنٹے تک یرغمال بناکر زنجیروں میں جکڑ ے رکھا اور زنجیروں میں تالے لگادیے۔
A video that shames humanity has emerged from the Farrukhabad region of the Indian state of Uttar Pradesh, according to which a local BJP leader held five poor youth hostage for 12 hours on suspicion of stealing a mobile phone and kept them in chains. I put the locks.#NewIndia pic.twitter.com/aiDOD86hbV
— Dignity, Freedom, and Justice for All (@changed888) December 17, 2022
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گیسٹ ہائوس میں شادی کی تقریب میں یومیہ اجرت پر ویٹر کے طور پر کام کرنے والے پانچ نوجوانوں کو موبائل چوری کے شبے میں 12گھنٹے تک یرغمال بناکر زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا۔ نوجوان ویٹروں کو ایک ٹھیکیدار شادی کی تقریب میں لے کرگیا تھا۔ شادی کی اس تقریب میں کولڈ اسٹور کے مالک اور بی جے پی کے مقامی رہنما نتیش مہیشوری بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویٹروں نے انہیں کھانا کھلایا۔ اس کے بعد ٹرپ وغیرہ لے کر وہاں صفائی شروع کر دی جبکہ بی جے پی رہنمافیملی کے ساتھ وہاں سے چلا گیا لیکن تھوڑی دیر بعد واپس آیا اور کہا کہ اس کی بیوی کا موبائل یہاں چوری ہوا ہے۔ ویٹروں سے پوچھا تو انہوں نے موبائل فون ان کے پاس ہونے سے انکار کر دیا۔ بی جے پی رہنما پانچوں ویٹروں کو گاڑی میں ڈال کر کولڈ اسٹورلے گیااور ان کے پیروں میں زنجیریں باندھ دیں۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح کسی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ جہاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ویٹروںکو آزاد کر کے تھانے پہنچا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین نے ابھی تک تحریری شکایت نہیں کی ہے۔ تحریری شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔