مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امرت پال سنگھ کے حامیوں پرکڑی نظر

 

جموں26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآر ایس پورہ کے کلیاں گائوں سے میاں بیوی کی گرفتاری کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں خالصتان کے حامی مبلغ امرت پال سنگھ کے ہمدردوں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے۔
پولیس نے آر ایس پورہ کے سرحدی گائوں کلیاں میں چھاپہ مارا اور خالصتان کے حامی رہنما اور ”وارث پنجاب دے” کے سربراہ امرت پال سنگھ کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں ایک میاں بیوی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار جوڑے کی شناخت امرک سنگھ اور اس کی بیوی سربجیت کور کے طور پر کی گئی ہے جو پریم چک گائوں کے رہنے والے ہیں اور فی الحال آر ایس پورہ قصبے کے قریب کلیاں میں رہتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ امرک سنگھ اور اس کی بیوی سربجیت کور کو تحصیل آر ایس پورہ کے علاقے کلیاں سے حراست میں لیا گیا اور بعد میں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button