مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت نے تحقیقاتی اداروں کو سیاسی رہنماﺅں کو ہراساں کرنے کے کام پر لگا دیا ہے، محبوبہ

peoples-democratic-party-pdp-president-mehbooba-muftiسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سیاسی رہنماو¿ں کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے تحقیقاتی اداروں کو مخالف سیاسی رہنماﺅں کو ہراساں کرنے کے کام پر لگا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور دیگر کو سیاسی رہنماﺅں کو بلا جواز پوچھ گچھ کیلئے طلب کرنے کے کام پر لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد کشمیری سیاسی رہنماو¿ں کو ہراساں کرنا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو طلب کرنے پر اپنے ردعمل میں کیا۔ فاروق عبداللہ کو گزشتہ روز سری نگر میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ صحت کی خرابی کے باعث ای ڈی دفتر نہیں گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button