مقبوضہ جموں و کشمیر

آسام :بے دخلی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمانوں پر بھارتی پولیس کاوحشیانہ تشدد، دو افراد جاں بحق

نئی دلی23ستمبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آسام کے ضلع دارنگ میں ریاستی حکومت کی طرف سے بے دخلی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے کم سے کم دو افراد جاںبحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھارتی پولیس کو ضلع دارنگ میں نہتے مظاہرین کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بناتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار احتجاج کرنے والے ایک مسلمان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اس قتل کردیتے ہیں اور مرنے کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کی جاتی ہے اور اس وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے آسام کے ضلع دارنگ کے گائوں دھلپور میں بے دخلی کی کارروائی کے دوران مسلمانوں کے 800گھر وںکو غیرقانونی قراردیتے ہوئے مسمار کر دیاہے جس سے کم سے کم بیس ہزار مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں۔
یہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ضلع کے گائوںدھلپور میں مسلمانوںکے خلاف حکومت کی بے دخلی کی دوسری بڑی کارروائی ہے ۔ گوہاٹی سے تعلق رکھنے والے انگریزی روزنامے Sentinelکی ایک رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ اس سے قبل آسام حکومت کی طرف نے دھلپور نمبر 1اور دھالپور نمبر 3 کے علاقوں میںبے دخلی کی اتنی بڑی کارروائی نہیں کی تھی ۔انتظامیہ نے آٹھ ہزار بیگھا زمین سے آٹھ سو مسلمان خاندانوں کو بے گھر کردیا ہے جو کہ تقریبا بیس ہزار افراد پر مشتمل ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو کلپس منظر عام پر آئیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ بے گھر خاندان عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق ریاستی انتظامیہ نے آسام پولیس کی 14 ویں بٹالین کے 1200سے زائد پولیس اہلکاروں کو دھلپورمیں بے دخلی کی کارروائی کیلئے تعینات کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button