مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کی مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی کمپلیکس میں ٹی وی سیریز شوٹنگ کی مذمت

omer Abdullah

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے انتظامیہ کیطرف سے نام نہاد قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے اندر ایک ہندی ٹی وی سیریل کی شوٹنگ کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ” شرمناک“ قرار دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس عمر عبداللہ نے ”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں کہا” جہاں ایک زمانے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے منتخب نمائندے بہت اہمیت کے حامل معاملات پر قانون سازی کرتے تھے، اب اداکار اور اداکارائیں اسے ٹی وی ڈراموں کے سیٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ نے جمہوریت کی علامت کو، جہاں وہ کبھی بیٹھ کر حکومت کرتے تھے، اس افسوسناک حالت تک پہنچا دیا ہے۔

ہندی زبان کی ٹی وی سیریز ” مہارانی “ کی عکس بندی گزشتہ برس جون میں جموں میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button