بھارت

منگلورو:مسلم تاجروں کو میلے میں سٹالز لگانے سے روک دیاگیا

muslim traders

منگلورو:بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں ایک مندر کے احاطے میں منعقد کئے جانیوالے میلے میں مسلمان تاجروں کو اپنے سٹالز لگانے سے روک دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق "شاہستی مہوتسوا” 14 سے 19 دسمبر کے درمیان منگلورو شہر میں کڈوپو سری اننتھا پدمنابھا مندر کے احاطے میں منعقدکیاجانیوالا ایک ہندو میلہ ہے۔ یہ مندر کرناٹک حکومت کے محکمہ مزرائی کے تحت آتا ہے۔ مندر کی انتظامیہ نے پہلے ہی سٹالز کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کر لیا ہے اورسٹالزلگانے کیلئے رابطہ کرنے والے مسلم تاجروں کو سٹالز لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاگیاہے۔ مسلمان دکانداروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمے نے انہیں میلے میںہندوئوں کے نام پر سٹالز حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔
ادھر اسٹریٹ وینڈرز ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اس معاملے پر غور کی درخواست کی ہے ۔ ایسوسی ایشن نے کہاکہ مسلم تاجر مندر کے سامنے سڑک پر اپنے سٹال لگاتے تھے۔ تاہم مسلمان تاجروںکو گزشتہ سال بھی میلے کے موقع پر اپنے سٹالز لگانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ وینڈرز ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ یہ میلے غریب مسلمان تاجروں کے لیے اپنی روزی روٹی کمانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ تاہم اب انہیں میلے کے موقع پر سٹالز لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button