کشمیری تارکین وطن

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،آصف جرال

جنیوا:
جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس (جے کے ڈی ایف) کے صدر آصف جرال نے اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نسل کشی اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کارروائیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق آصف جرال نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں نسل کشی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ جینوسائیڈ واچ نے 2019 میں مقبوضہ علاقے میں نسل کشی کا الرٹ جاری کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے ، عالمی ادارہ جموںوکشمیر کے مسئلے کے حوالے سے اٹھارہ کے لگ بھگ قراردادیں پاس کر چکا ہے ،اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے2018 اور 2019 میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوںکے بارے میں مفصل رپورٹیں جاری کیں لیکن اس سب کے باجود عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
آصف جرال نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلائے جنہیں بھارت کی طرف سے گزشتہ 76برس سے بڑے پیمانے پر مظالم کا سامنا ہے۔ انہوںنے کونسل پر یہ زور بھی دیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسیوںکے ہاتھوں کینیڈا میںسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا بھی نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button