بھارت

اروناچل پردیش، ناگالینڈ میں کالے قانون ”اے ایف ایس پی اے“کے نفاذ میں 6 ماہ کی توسیع

downloadنئی دلی: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے ناگالینڈ اور اروناچل پردیش ریاستوں میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ”اے ایف ایس پی اے“ کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو ناگالینڈ کے 8 اضلاع – دیما پور، نیولینڈ، چوموکیڈیما، مون، کیفیر، نوکلک، پھیک، اور پیرین اور پانچ دیگر اضلاع کے 21 تھانوں کے علاقوں میں توسیع دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے ایف ایس پی اے کو اروناچل پردیش کے تیرپ، چانگ لانگ اور لونگڈنگ اضلاع کے ساتھ ساتھ آسام کی سرحد سے متصل نمسائی ضلع کے نامسائی، مہادیو پور اور چوکم پولیس تھانوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔مذکورہ قانون بھارتی فورسز کو کسی شخص کو قتل ، گرفتار کرنے کیساتھ دیگر وحشیانہ کارروائیوں کے بے لگام اختیارات دیتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button