آزاد کشمیر
برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ آزاد کشمیر پر بھارتی اعتراض مضحکہ خیز ہے، بیرسٹرسلطان
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے حالیہ دورہ میرپور پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے اسے انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں وکشمیرکے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ،جس نے گزشتہ برس مقبوضہ جموں و کشمیر میں گروپ 20 اجلاس کی میزبانی کی تھی، کے پاس غیر ملکی سفارتکاروں کے دورہ آزاد کشمیر پر اعتراض کرنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے۔
بیرسٹر سلطان نے کہا کہ قبل ازیںبھی مختلف ملکوں کے سفیر آزاد کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔