بھارت

منی پور : عسکریت پسندوں کا بھارتی فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

manipur vilenceامپھال :

بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع مورہ میں بدھ کی صبح عسکریت پسندوں نے بھارتی فورسزپر حملہ کر کے 2فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور2کوزخمی کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ عسکریت پسندوں نے ضلع میں ایس بی آئی موڑ کے قریب ایک سیکورٹی چوکی پر بم سے حملہ کیا ۔ حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں وانگکھیم سومورجیت میتی اور تاکھیلم بم سیلیش نامی 2اہلکار ہلاک اور2زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق فورسز نے گزشتہ سال اکتوبر میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر سی آنند کے قتل کیس میں ملوث دو اہم ملزمان فلپ کھونگسائی اور ہیموکھولال میت کو گرفتار کیا تھا، جس کے 48گھنٹے بعد مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔
قبل ازیں، منی پور حکومت نے ریاست میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے گزشتہ روز نصف شب سے ینگنوپال میں مکمل کرفیو نافذ کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button