گلوان واقعے کا مکمل طور پر ذمہ دار بھارت ہے، چین
بیجنگ:
چین نے کہا ہے کہ وادی گلوان معاملے کا مکمل طور پر ذمہ دار بھارت ہے کیونکہ یہ معاملہ صرف اس لیے پیش آیا کیونکہ بھارت نے دو طرفہ اتفاق رائے کی خلاف ورزی اور یکطرفہ اشتعال انگیزی کی۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو کیان نے آج بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گلوان واقعے کی ذمہ داری اس لیے بھارت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس نے دوطرفہ اتفاق رائے کی خلاف ورزی اور یکطرفہ اشتعال انگیزی پیدا کی۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران چین اور بھارت نے فوجی اور سفارتی ذرائع سے رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے اور اب تک دونوں فوجیوں کے درمیان کور کمانڈر سطح کے اجلاسوں کے 20 دور ہو چکے ہیں جس سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملی۔
انہوںنے مزید کہا کہ بھارت کیطرف سے سرحدی مسئلے کو مجموعی تعلقات سے جوڑنا غیر دانشمندانہ اور نامناسب ہے ،یہ نقطہ نظر دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے۔