بھارت

کامیاب خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد پر بھارت اورکینیڈا میں سفارتی جنگ چھڑگئی

اسلام آباد 29ستمبر (کے ایم ایس )
کینیڈا میں سکھوں کے بھارت کے زیر انتظام پنجاب میں سکھوں کیلئے علیحدہ وطن خالصتان کیلئے کامیاب ریفرنڈم کا انعقاد کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی جنگ چھڑگئی ہے۔
رواں ماہ کی 18تاریخ کو منعقد ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10ہزارسے زیادہ سکھوں نے کنیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھار ت سے ایک آزاد وطن خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم میں حصہ لیا تھا جس کا دارالحکومت شملہ ہوگا۔سکھ فارجسٹس نامی تنظیم نے ریفرنڈم میں لاکھ 10 ہزار سے زائد سکھوں کی طرف سے اپنے ووٹ ڈالنے کی تصدیق کی ہے جبکہ وقت ختم ہونے اور ٹریفک جام کے سبب 35 سے 40ہزار سکھ ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔کامیاب ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد بھارتی حکومت نے نے سیکینیڈا جانے والے اپنے طلبہ کے لیے سفری ہدایات جاری کی تھی جس کے 4دن بعدکینیڈا نے بھی اسی زبان میں جواب دیا ہے۔کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے سے گریز کرنیکی ہدایات جاری کی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی طرف سیکینیڈین حکومت پر ریفرنڈم رکوانے کے لیے دبائو ڈالا گیا تھا، تاہم کینیڈا نے ریفرنڈم کو پر امن اور جائز قرار دے کر اس پر پابندی لگانے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے رواں ماہ کی 18تاریخ کو منعقد ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کو کینیڈین قوانین کے تحت ایک پرامن اور جمہوری عمل قرار دیا تھا۔ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10ہزارسے زیادہ سکھوں نے کنیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھار ت سے ایک آزاد وطن خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم میں حصہ لیا تھا جس کا دارالحکومت شملہ ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button