بھارت

مودی نے بھارت میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے: وزیر اعلی تلنگانہ

نئی دہلی 11جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر را ئونے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے کمزور اور نالائق وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے چندر شیکھر را ئونے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ اندرا گاندھی نے ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی جرات کی اوربراہ راست ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔ لیکن آج بھارت میں ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طاقتور غیر بی جے پی حکومت کی ضرورت ہے۔را ئونے نوجوانوں اور سماج کے دیگر طبقات پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے نکال دیں کیونکہ یہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے دور میں دماغ استعمال ہوتا تھا لیکن مودی حکومت میں سرمایہ چل رہا ہے اوراس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے سرمائے میں کمی ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔ چندرشیگھر رائو نے معطل بی جے پی رہنما نوپور شرما کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس اور پیغمبراسلام حضرت محمدۖ کے بارے میں اس کے توہین آمیز بیان پر میں بھی بات کی۔انہوں نے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس جے بی پردی والا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت کو بچانے کے لیے اسی جذبے کو برقرار رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاجسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پردی والامیں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عدلیہ نے ملک کو ان غداروں، شیطانوں اور آمروں سے بچانا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button