بھارت

ڈی ایم کے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی حمایت نہیں کرتی :وزیر کھیل تمل ناڈو

DMK leader stalinچنائی:
بھارتی ریاست تمل ناڈو کے کھیلوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر ادھیانیدھی اسٹالن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دراویڈامنیترا کزگم(ڈی ایم اے )بابری مسجد کومنہدم کر کے اس کی جگہ مندر کی تعمیر کی بالکل بھی حمایت نہیں کرتی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیانیدھی اسٹالن نے جو وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے بھی ہیں22جنوری کو ہندوتوا تنظیموں آر ایس ایس،بی جے پی،وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی طرف سے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایم کے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی حمایت نہیں کرتی ہے ۔انہوں نے چنائی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے پارٹی مذہب پر سیاست نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ڈی ایم کے مندروں کی تعمیر کے خلاف نہیں ہے لیکن کوئی بھی مندر کسی مسجد کو منہدم کر کے اس کی جگہ پر تعمیر نہیں کیاجانا چاہیے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button