بھارت
مہاراشٹر : ہندوتوا غنڈوں نے مسجد مسمار کر دی، قرآن کی بے حرمتی
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسجد مسمار کری اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور میں ہندوتوا غنڈوں نے جامع مسجد پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر منہدم کر دیا اور قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کر دیا۔
حملہ آوروں نے آس پاس کے مسلم گھروں اور دکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ واقعے کے خلاف مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس دوران ہندو توا غنڈوں کے حملوں میں 40 سے زائد مسلمان زخمی ہوئے۔