مقبوضہ جموں و کشمیر

نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر میں سخت پابندیاں

India further intensifies surveillance in IIOJK

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سیکیورٹی کے نام پرتلاشی کی کارروائیاں، نگرانی اورفورسز اہلکاروں کی گشت بڑھادی ہے جبکہ علاقے میں عائد پابندیاںمزید سخت کردی گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر ، جموںاوران کے گردونواح کے علاقوں میں فوجیوں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ اہم علاقوں بالخصوص یوم جمہوریہ کی مرکزی تقاریب کے مقامات کی نگرانی کی جا سکے۔اہم داخلی مقامات پر مزید چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار وںکوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس کردیاگیاہے۔نگرانی کو بڑھانے کے لیے عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔قابض فورسز نے اہم مقامات پر عارضی بنکرز قائم کیے ہیں اور کشمیریوں کی روزمرہ زندگی کی نگرانی کے لیے ہر جگہ بلٹ پروف بکتربند گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button