مقبوضہ جموں و کشمیر
کانپور میں30افراد میں مہلک زیکا وائرس کی تصدیق
کانپور05 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں مہلک زیکا وائرس کا قہر ہنوز جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 30نئے افراد کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہونے والے ان 30افراد میں 27مرد اور 3خواتین شامل ہیں جس کے بعد ضلع میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 66ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ہرجندر نگر اور آدرش نگر سے سامنے آئے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیکا وائرس مچھر سے بھی پھیلتا ہے لیکن یہ وائرس ڈینگی سے زیادہ خطرناک ہے، کیونکہ زیکا کی کوئی ویکسین نہیں ہے اور نہ ہی کوئی علاج، جس کی وجہ سے موت کا خطرہ ہے۔یہ وائرس حاملہ خواتین کے لیے زیادہ خطرناک ہے