مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندربل میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار کی موت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک پولیس اہلکارکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گاندربل میں تعینات ایک ہیڈ کانسٹیبل جاوید احمد کو دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔