بھارت :مدھیہ پردیش میں خود ساختہ ہندو سوامی نے خاتون عقیدت مند کی عصمت دری کی
بھوپال10اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک خاتون عقیدت مند کی عصمت دری کرنے پر ایک خود ساختہ گرو سوامی ویراگیانند گری عرف مرچی بابا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گوالیار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت سنگھی نے بتایا کہ ویراگیانند گری کو گوالیار کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کی ایڈیشنل کمشنر ریچا چوبے نے بتایا کہ ایک خاتون عقیدت مند کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر گری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ376کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گری کو بھوپال کی عدالت میں پیش کیا گیا اور اسے 22اگست تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پیر کو درج کی گئی شکایت کے مطابق ملزم نے 17جولائی کو بھوپال میں خاتون کی عصمت دری کی تھی۔اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ شادی کے بعد کافی عرصے تک بے اولاد رہی اور گری کے ساتھ رابطے میں آئی جس نے وعدہ کیا کہ وہ کچھ رسومات کے ذریعے حاملہ ہو جائے گی۔خاتون نے کہا کہ گری نے انہیں کوئی چیز کھلائی جس کے بعد وہ بے ہوگئی اوراس دوران اس کی عصمت دری کی گئی۔پولیس افسرنے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس نے سماجی بدنامی کے خوف سے واقعے کے فوراً بعد شکایت درج نہیں کرائی۔