بھارت

تامل ناڈو: زہریلی شراب پینے سے 34افراد ہلاک

poisoned winچنائی:
بھارت ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر34 ہو گئی ہے جبکہ 100سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع کالاکورچی میں پیش آیاہے ۔زہریلی شراب پینے والوں میں زیادہ تر مزدورشامل ہیں ،ان افراد نے منگل کی رات شراب پی جس کے بعد بدھ کی صبح تک ان میں بینائی ختم ہونے، الٹی اور سر درد جیسی علامات ظاہر ہونے لگیں۔متاثرین کو تین مختلف اضلاع کالکوریچی، سیلم اور پڈوچیری کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرین میں سے اکثر کی حالت تشویشنا ک ہے ۔ گزشتہ سال ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 27 افرادہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2022میں گجرات میں 42افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button