ویب ینار

بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں : مقررین ویبنار

11اسلام آباد:  ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے کیونکہ بھارتی فوج نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویبنار کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل اور کشمیر میڈیا سروس نے مشترکہ طور پر کیا تھا تاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا سکے۔ مقررین نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں تمام اقلیتوں کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں اور اقلیتوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اس لیے بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی سمیت بھارت کے خصوصی ایام ہمیشہ کشمیریوں کے لئے مشکلات میں اضافے کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ایسے مواقع پر قابض فوجی کشمیریوں پر اپنے مظالم میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کوئی جمہویت نہیں بلکہ ایک جارح ملک ہے جو اپنے ناجائز قبضے سے آزادی مانگنے پر کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے۔ مقررین نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف جموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارتی جمہوریت مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے، مودی کی فسطائی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کا ایک جمہوری ملک ہونے کا دعوےٰ محض ایک ڈھونگ ہے کیونکہ اس کے فوجیوں نے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دلاکر تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کی جانب سے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا بھارت اور دنیا کے لیے واضح پیغام ہے کہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیری اس سے آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت ہر سال اپنا یوم جمہوریہ منا رہا ہے لیکن دوسری طرف اس نے کشمیری عوام کو ان کے پیدائشی حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔ مقررین میں کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید، تجزیہ کار عتیق رسول ایڈووکیٹ، بحریہ یونیورسٹی کے عمر حیات، چیئرمین کشمیر ہائوس ترکی ڈاکٹر مبین شاہ،تجزیہ کار راجہ فیصل، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، وائس چیئرمین عبدالحمید لون اوررکن پارلیمنٹ ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمورشامل تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button