مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ :بھارتی پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک

جموں 05 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کشتواڑ میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار اپنی سروس رائفل سے گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل اجیت سنگھ جو ضلع کے علاقے مالی پتھ میں ایک ناکے پر تعینات تھا سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے سے شدید زخمی ہواجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اجیت جموں کے علاقے آر ایس پورہ کا رہائشی تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button