بی جے پی دور حکومت میں معاشرے کا ہر طبقہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہے، رمن بھلا
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما رمن بھلا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں معاشرے کا ہر طبقہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلا نے جموں کے علاقے آر ایس پورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں عام لوگ بالخصوص غریب اور محروم طبقات شدید تکلیف اور مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوان مایوس اور ناامید ہیں کیونکہ انکے پاس نوکری نہیںجبکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجر برادری بھی بری طرح متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے موجودہ منظر نامے نے نوجوانوں کو ذہنی تناﺅ اور اضطراب کی طرف دھکیل دیا ہے کیونکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں ۔رمن بھلا نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ہر کوئی ناخوش اور بے چین ہے ۔