پاکستان
اسلام آباد:”یوم یکجہتی کشمیر “کے حوالے سے اسلام آباد میں ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور پینٹنگ نمائش کا انعقاد
اسلام آباد:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے پیر (05 فروری) کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج (جمعہ) اسلام آباد میں ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نمائش میں طلباءکی بنائی گئی متعدد پینٹنگز رکھی گئی تھیں جن میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی دکھی حالت زار کی عکاسی کی گئی تھی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہرہ شاہد نے نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوو¿ں کو آباد کر کے علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔
اس موقع پر طلبانے آزادی کے نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں اور حاضرین سے داد وصول کی