پاکستان

پاکستان کے نامور اسکالر، کشمیر کاز کے وکیل ثاقب اکبر راولپنڈی میں انتقال کر گئے

راولپنڈی 21فروری(کے ایم ایس) معروف عالم دین اور کشمیر کاز کے پرجوش حامی سید ثاقب اکبر نقوی منگل کی شام راولپنڈی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔
سید ثاقب اکبر گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔ چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں جناح میڈیکل کمپلیکس راولپنڈی میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی۔ثاقب اکبر بھارتی غلامی سے کشمیر کی آزادی کے حقیقی علمبردار تھے۔ وہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد اور جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کے خلاف بھارتی سازشوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مضامین لکھنے کے علاوہ پاکستان میں سیمینارز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کرتے تھے۔ وہ زندگی بھر مسلم اتحاد کے حقیقی علمبردار رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ 22 فروری بروز بدھ بعد نماز ظہر مسجد امام صادق، G-9، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button