پاکستان

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیزبیان کی مذمت

Flre1685643055-0اسلام آباد06اپریل: پاکستان نے ملک کے اندر بھارت کی خفیہ کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا کے انکشافات کے ردعمل میں ایک حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیزبیان کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 25جنوری 2024کو پاکستان نے اپنی سرزمین پر بھارت کی طرف سے اہم افراد کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے ناقابل تردید شواہدپیش کئے تھے۔بیان میں کہاگیاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر مزید شہریوں کو دہشت گردقراردے کر ماورائے عدالت قتل کرنے کی تیاری واضح طور پر اعتراف جرم ہے۔عالمی برادری ان گھنائونی اور غیر قانونی کارروائیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنی خودمختاری کے دفاع اور اپنے ارادوں اور صلاحیتوں میں بالکل اسی طرح پرعزم ہے جس طرح فروری 2019 میں بھارت کی دراندازی پربھرپور ردعمل سے ظاہر ہوا تھا جس سے فوجی برتری کے بھارت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہوگئے تھے۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکمران عادتاً نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لیتے ہوئے قوم پرستی کے جذبات کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ انتخابی فوائد حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف علاقائی امن بلکہ طویل المعیادبنیادوں پر تعمیری روابط کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا رہاہے ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے اپنی خواہش وعزم کا اظہارکیا ہے تاہم امن کی ہماری اس خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ اپنے دفاع کیلئے پاکستان کے پختہ عزم اور صلاحیتوں کی گواہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button