مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی کشمیرکاز کیساتھ وابستگی انتہائی گہری و مضبوط ہے، حریت رہنما

5 feb

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تنظیمو ں اور رہنماﺅں نے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈ یموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ5فروری کو ہربرس یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منانا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کی کشمیرکاز کیساتھ وابستگی مضبوط او ر انتہائی گہری ہے۔
انہوںنے کہا کہ کشمیریوں اپنی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں۔
جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان محمد حسیب نے ایک بیان میں حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کے لیے پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مشکلات اور بہت سارے چیلنجوںکے باوجود کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور عالمی فورموں پرکشمیریوں کے حق میں بھر پور انداز سے آواز بلند کر رہا ہے جو انتہائی لائق تحسین ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش نے سری نگر میں ایک بیان میں کشمیری عوام کی بھر پور حمایت اور عالمی سطح پر ان کے کاز کی بھر پور وکالت کرنے پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ محمدیوسف نقاش نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان دونوں کو جدا نہیں کر سکتی۔
جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے جموں میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے جو انتہائی قابل ستائش ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں الطاف حسین وانی، محمد سلطان بٹ، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شمیم شال، شیخ یعقوب، سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، مشتاق احمد بٹ، راجہ شاہین، جاوید احمد بٹ، ذاہد صفی ، منظور احمد ڈار اور دیگر نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں کشمیریوں کی مسلسل سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی حمایت و تائید مظلوم کشمیریوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے ،پاکستان کشمیریوں کا حقیقی سفیر ہے جو مشکلات کے باوجود کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button