مقبوضہ جموں و کشمیر

ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت تین نوجوانوں کی نظربندی کالعدم قراردے دی

High Court Srinagarسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کے احکامات کو چیلنج کرنے والی تین الگ الگ درخواستوں کی سماعت کے بعد نظر بندی کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے قابض حکام سے تینوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے معیب شفیع گنائی، محمد ایاز اور عرفان امین بٹ کی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا۔ان کی نظربندی کے احکامات متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے بالترتیب 7اپریل 2022، 5 مئی 2023اور 2مئی 2023کو جاری کئے تھے۔بھارتی پولیس نے ان کے خلاف بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمات درج کئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button