مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا مقصد پنڈتوں کو آباد کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد14 اپریل (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور جیل میں بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیری پندٹ برادری کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیںجسکا مقصد کشمیری مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کو آگے بڑھانا ہے جیسا کہ فلم ‘دی کشمیر فائلز’ میں دکھایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشال حسین ملک نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ فسطائی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر24 اپریل کو یوم سیاہ منائیں ۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کی وجہ سے مقبوضہ جموںوکشمیر لہو لہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کاپیدائشی حق، حق خود ارادیت دبا رکھا ہے اور اب وہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو قلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ۔نہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں وادی میں بدترین انسانی بحران سے بخوبی واقف ہیں لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اس بارے میں مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button