یوم یکجہتی کشمیر

اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منعقدہ ریلیوں اور دیگر تقاریب میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیاگیا

IMG20240205104539_01اسلام آباد:
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام اسلام آباد میںایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر پاکستان کے سیکرٹری جنرل شیخ عبد المتین نے کی جس میں لبریشن کونسل کے عہدیداران کے علاہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں چودھری شاہین زاہد اشرف ،منظور احمد ڈاراورمشتاق احمد بٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی سے قبل کشمیر لبریشن کونسل کے بینر پر بھارتی تسلط کے خلاف ایک دستخطی مہم شروع کی گئی۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام آج دارالحکومت مظفر آباد میں ایک یکجہتی جموں وکشمیر ریلی نکالی گئی ۔برہان وانی شہید چوک میں نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی جن میں ضلع نیلم اور چکوٹھی سے یکجہتی جموں وکشمیر مارچ کرنے والے شرکا بھی شامل تھے ۔ پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام برہان وانی شہید چوک پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارِکیاگیا ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں جن پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیاتھا۔ریلی کی قیادت پاسبان حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی ، شوکت جاوید میر ، مشتاق الاسلام، عثمان علی ہاشم ، عظمت حیات کشمیری ، قاری مقبول الرحمن ، حمزہ شاہین ، اسماعیل جگوال ، چوہدری محمد مشتاق اوردیگر کر رہے تھے ۔ریلی کے شرکانے "پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ،دل دل کشمیر جان جان پاکستان،بھارتیو غاصبو جموں وکشمیر چھوڑ دو،ہم چھین کے لیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی اوربھارت سے لیں گے آزادی”کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام میرپور منگلہ پل کے مقام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت سینئر رہنما ظہیر جرال ، اعجاز میر اورخواجہ ایاز ولی محمد نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ”ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے جیسے نعرے لگائے ۔
ادھرکشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک مذاکرے کاانعقاد کیاگیا جس میں سابق ڈائریکٹر لبریشن کمیشن سرورحسین گلگتی ، حریت رہنما عبد الحمیدلون ، ڈپٹی ڈائریکٹر لبریشن سیل سردار نجیب الغفور ،کے جے ایف کے صدر خاورنوازراجہ ، جنرل سیکرٹری عقیل انجم ، سینئر نائب صدر ماجد افسر ، ڈپٹی سیکرٹری عابد ہاشمی فنانس سیکرٹری اعجاز خان ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان، اے آر ساگر ،شیخ ظہیر اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ مذاکرے کے مقررین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا سنجیدہ حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ایک نسل اس مسلئے سے سفر کررہی ہے اب تک قابض بھارتی افواج نے 90ہزارسے زائد کشمیریوں کاقتل کر چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری ایک دن ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اس نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے ۔

WhatsApp Image 2024-02-05 at 9.26.20 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button