یوم یکجہتی کشمیر

برسلز: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں

brasals k dayبرسلز:
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شمعیں روشن کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز کے سینٹرل اسٹیشن کے قریب پلس ڈی ایل البرٹائن کے مقام پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔پروگرام کے منتظمین نے مسئلہ کشمیرکے تاریخی پس منظر اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ پروگرام کے منتظمین اور شرکا میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کے علاوہ چوہدری خالد جوشی، سردار محمود اقبال، ناصر چوہدری، آندرے بارکس، شازیہ اسلم، افتخاراحمد ، سلیم میمن، ادیب جرال، سید اسلم شاہ، سید زاہد شاہ، مہرندیم اور راجہ عبدالقیوم شامل تھے۔ علی رضا سید نے اس موقع پر کہاکہ کشمیر کونسل ای یو ہرسال یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برسلز میں اس طرح کا پروگرام منعقد کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا اور دنیا کی توجہ کشمیریوں کے مصائب کی طرف مبذول کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے منطقی اور منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے رہیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پر اپنی قابض فوج کے ذریعے تشدد اور مظالم ڈھا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں دس لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوج کی موجودگی اور کالے قوانین اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت نے کشمیریوں کو سنگین دبا میں رکھا ہوا ہے لیکن بھارت کی طرف سے مظالم اور تشدد جیسے حربوں اور کالے قوانین سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکا نہیں جاسکتا۔ یہ جدوجہد اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ علی رضاسید نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button